کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعودسرکاری واجبات کی وصولی اورگندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

0
44

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودسرکاری واجبات کی وصولی اورگندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ‘ مسرت جبین‘ عمر شیر چٹھہ‘ سید موسی رضا‘ اے ڈی سی آرز‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار نے شرکت کی۔ کمشنر نے موجودہ کورونا صورتحال کے باوجود صوبہ بھر میں ریونیو واجبات کی وصولی میں سرگودہا ڈویژن کو پہلا نمبر حاصل کرنے پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے او راس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریونیو افسران اس معیار کو برقرار رکھیں گے او رجون کے اختتام تک تمام مقرر کردہ اہداف کی سو فیصد وصولی کے علاوہ سابقہ واجبات کی وصولی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ کمشنر نے گندم خریداری مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے گھر گھر مہم کو مزید تیز کرنے اور رینجرزکے علاوہ لیڈی پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سو فیصد ہدف کو حاصل کرنے تک خریداری مہم جاری رہے گی۔
(باغی ٹی وی رپورٹر وقاص پ)

Leave a reply