پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا میں تیسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا

0
64

پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا میں تیسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا جبکہ چکن فروشوں نے اپنی بند دوکانوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد ندیم عطاری اور صدر عابد ہنجرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے دوکاندار کسی صورت بھی مہنگے داموں برائلر خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔ پولٹری فارم اور شیڈ سے زندہ مرغی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہر تک پہنچتے ہوئے اس کا ریٹ اڑھائی سو روپے فی کلو تک پہنچ جاتا ہے۔ جبکہ گوشت کا ریٹ 320 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولٹری فارم اور شیڈ والوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ 260 روپے فی کلو برائلر کا گوشت فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چھوٹا دوکاندار اپنا نقصان کرکے 260 روپے برائلر کا گوشت کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ برائلر کا ریٹ طلب اور رسد کے فارمولے پر چلتا ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی اپیل پر احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیا گیا کے اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ مجبورنا ڈی سی آ فس کے باہر دھرنا دے دیں گے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

Leave a reply