بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے
بلدیہ بھیرہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے کچرے کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والا تعفن اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے سے کرونا وائرس کی وبا بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ اور پیرفاروق بہاوالحق شاہ کی ہدایت پر ان کی سماجی تنظیم کے رضاکار شہر کو مرحلہ وار صاف کر کے جراثیم کش ادویات کا سپرے کر رہے ہیں عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے شہر میں حفضان صحت کے حوالہ سے بلدیہ کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لیں اور کام چور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں