ڈاکٹر فرح مسعود پی ایچ اےسرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

۔ کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پی ایچ اےسرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلا س میں ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد شعیب نسوآنہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی نے کمشنر کو ادارہ کی کارکردگی بارے مفصل بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر کے بند تمام پارکس کو طلوع سورج سے شام سات بجے تک فیملیز کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ جہاں پی ایچ اے کا عملہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروارہا ہے تاہم جوئے لینڈ ایریا کو بند رکھا گیاہے۔

Comments are closed.