نیو سٹی بھیرہ پھلر وان روڈ نزد نیشنل بینک اور یوئیلٹی سٹور پر دن دیہاڑے3 ڈکیتیاں عوام میں خوف ہراس

0
87

بھیرہ دن دہاڑے ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے ہونے والی 3 وارداتوں میں نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈکیت لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گئے دو گھنٹے کے دوران ڈکیتی کی ہونے والی مسلسل وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ابتدائی اطلاع کے مطابق نیو سٹی بھیرہ میں ذاکر امداد حسین کے گھر ہونے والی واردات میں کار سوار مسلح نقاب پوش ڈکیت ان کے گھر داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر/ باندھ کر کمروں میں بند کر دیا اور 5 تولہ طلائی زیورات 4 لاکھ روپیہ پسٹل سمارٹ کارڈ اور دوسری اشیاء لے گئے جبکہ دوران ڈکیتی منڈی بہاوالدین سے آنے والے مہمانوں کو باندھ کر ان کی گاڑی کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے نیشنل بینک کے نزدیک ہونے والی واردات میں ڈکیتوں نے ایک نجی بنک کے ٹی بوائے تنویر کے گھر داخل ہو کر اس کی اہلیہ ثمرہ پر پستول تان لیااور اس کی معصوم بچی کا گلہ دبانے کی دھمکی دے کر اس سے زیور اور نقدی چھین لی جبکہ تیسری واردات میں دروازہ چٹی پل کے قریب یوٹیلٹی سٹور سے 60 ہزار روپے نقدی اور شیمپو کی بوتل لے اڑے ڈکیتی کی ان مسلسل وارداتوں سے عوام سہم گئے ڈکیتی کی ان کامیاب وارداتوں کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

Leave a reply