بھیرہ چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر تحصیل بار طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کمیٹی کے صدر ہوں گے جبکہ ارکان میں انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، ملک اشرف عظیم ایڈووکیٹ، حامد علی ناصر ایڈووکیٹ، نصیر احمد ٹاٹری ایڈووکیٹ، جاوید رفیع ایڈووکیٹ اور رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے
Bhera
Shares: