بھیر ہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کا اچانک دورہ کر کے عدالتی امور اور ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ا نہوں نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے جج درجہ اول محمد آصف نواز مجسٹریٹ دفعہ 30کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز ایڈووکیٹ نے انہیں بھیرہ بار کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے لیے بخشی خانہ اور جنریٹر کی فراہمی کی گزارش کی۔ بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے درخواست کی ہے کہ وہ عدالت ہائے دیوانی میں مزید ایک سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا تقرر عمل میں لائیں۔ تاکہ موجودہ ججز کا مقدمات کا بوجھ کم ہو اور عوام کو جلد از جلد حصول انصاف ممکن ہو سکے۔

Shares: