بھیرہ شہر میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے گلی محلوں میں تعفن پھیل گیا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمدالیاس، انتظار حمد، محمد رمضان، محمد علی شیخ اور فاروق علی نے کہا ہے گلی محلوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں اور گندا پانی ابل کر نالیوں سے باہر نکل آیاہے رہی سہی کسر ترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی اکھاڑ بچھاڑ نے پوری کر دی ہے اور ٹھیکیدار کام ادھورا ترقیاتی فنڈز کے حصول میں لگ گئے ہیں۔ سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کے انتظامی معاملات پر توجہ دے کر ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کریں کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

بھیرہ شہر میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات
Shares: