سرگودھا:اپنے شیرخوار بیٹے کو قتل کرنے والی سنگدل ماں گرفتار
سرگودھا:اپنے شیرخوار بیٹے کو قتل کرنے والی سنگدل ماں گرفتار۔مقدمہ درج
سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر کے نواح میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے گیارہ ماہ کا شیر خوار بیٹے شاہ زیب کونہر میں پھینک دیا۔ جس کی اطلاع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور بچے کی نعش کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ڈی پی او شاہ پورسرکل ڈی ایس پی غلام جعفر اورایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو1122کی مدد سے معصوم شاہ زیب کی نعش نہر میں سے ڈھونڈ لی جس کو بعداز قانونی کاروائی لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ مقتول شاہ زیب کے والد محمد ظہور کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ عنبرین کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔