بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے

0
41

بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال سے حلقے سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے بجائے لوٹ مار اور اقربا پروری پر زور رکھا جس کے نتیجہ میں حلقہ کے زمیندار اور کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حلقہ میں کسی ڈرین یا نالہ کی صفائی نہ ہو سکی اور حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں کسانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔وہ پانی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری ندیم افضل چن نے بتایا کہ 24 کلومیٹر لمبی ایف ایس 1 ڈرین،سالم ڈرین، ڈرین ایل 1،ڈرین ایل 2 اور 18 کلومیٹر لمبی نبی شاہ،مونہ ڈرین کی صفائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں سرگودھا اورمنڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر اور چیف انجینئر اریگیشن سے وہ مکمل رابطہ میں ہیں۔ تمام سیم نالے آپریشنل کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں مشینری ڈویژن نے 18 مشینیں بھیج دی ہیں۔ جو دن رات کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں علاقہ کی ترقی کے لئے کوئی ورکنگ پلان نہیں بنایا گیا جس کے باعث کسانوں اور زمینداروں کو آج یہ دن دیکھنا پڑے.

Leave a reply