بھیرہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات
بھیرہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی کے لئے قائم سرکلر ڈرین کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ محمد مرتضیٰ نے سرکلر ڈرین کا معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ دربار پیر شمس الامیر گیلانی سے لے کر آخری پوائنٹ تک ڈرین بند ہے جس کی وجہ سے ڈرین کا پانی جگہ جگہ سے بہہ نکلا ہے انہوں نے بلدیہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈرین کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا انتظام کیا جائے سماجی رہنماؤں محمد اشرف اسد علی خلیل احمد محمد اختر سرفراز احمد اور محمد علی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرین کے آس پاس قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈرین کے رقبہ کو قبضہ مافیہ سے واگزار کرا کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس کی 22 فٹ چوڑائی کو بحال کیا جائے