بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے علاقہ بھر میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا وہ جنرل بس سٹینڈ۔چوک دروازہ چک والا اور پھلروان روڈ پر کرونا ایس او پیز آگاہی مہم کے سلسلہ میں عوام سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں باتوں کو 20 سیکنڈ تک دن میں بار بار دھوئیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے جس پر عمل کر کے ہم اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

Shares: