اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاندان ضیاء الامت نے ایک اور اہم اور علمی اعزاز حاصل کیا۔صدر پاکستان نے حضور ضیاءالامت کے فرزند ارجمند،میرے بڑے بھای حضرت قبلہ ڈاکٹر پیر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کو انکی علمی خدمات اور اہلیت کی بدولت اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا رکن نامزد کیا ہے۔یہ بات نہ صرف اہل بھیرہ کیلے اعزاز کی بات ہے بلکہ جمہور اہل اسلام کیلے بھی باعث اطمینان ہے کہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری اس اعلی آئینی فورم پاکستان کے مذہبی طبقات کی موثر نمائندگی کریں گےاس موقع پر جانشین ضیاءالامت حضرت قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف اور ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Shares: