سرگودھا
کرونا وائرس کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے پولیس کا سول انتظامیہ اور پاک آرمی کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ
سرگودہا پولیس نے ضلعی انتظامیہ اورحساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، پرانا پٹھہ منڈی چوک بلاک نمبر16روڈ، واٹرسپلائی روڈ، رفقیہ ہسپتال 12بلاک چوک ،گول چوک ، کچہری بازارچوک ، شاہین چوک ، کلیار ہوٹل چوک، پرانا تاج سنیما چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ،دفتر ریسکیو1122، کوئین چوک سے جیل روڈ ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جہانگیر ،ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا وائرس کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہےعوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں

Shares: