بھیرہ معروف سکالر،مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیت پیر محمد فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اپنی پوری تباہ کاریوں کے ساتھ پاکستان کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے جبکہ بھارت میں موت کا کھیل اپنے عروج پر ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے عارضی طور دئیے جائیں اور ان پر آنے والی لاگت سے کرونا ویکسین خرید کر ملک بھر کے عوام کی فری ویکسینیشن کی جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں

Shares: