ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے فیملی کلیم کے آرڈر متوفی ملازمان کی فیملیز میں تقسیم کیے

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول میں فیملی کلیم پر بھرتی کے آرڈرز کی تقسیم
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے فیملی کلیم کے آرڈر متوفی ملازمان کی فیملیز میں تقسیم کیے
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرز میں محکمہ میں وفات پا جانے والے ملازمان کی فیملیز میں جونیئر کلرک، نائب قاصد اور لانگری کے بھرتی آرڈر تقیم کیے گئے. ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والدین نے پی ایچ پی میں گراں قدر خد مات سر انجام دیں ہیں اور آپ سب سے بھی یہی امید رکھتا ہوں کہ آپ اچھی ڈیوٹی سے اس محکمہ کا اثاثہ بنیں گے اور بہتر عوامی خدمت کی بدولت معاشرے میں محکمہ کا وقار بلند کریں گے.مزید عید کی پیشگی مبارکباد بھی دی اس موقع پر آرڈر لینے والے ملازمان نے آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا شکریہ ادا کیا اور عید گفٹ قرار دیا. مزید یقین دہانی کرائی کے ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کریں گے.
اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز افضل نزیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اللہ بخش شاکر اور اے ڈی آئی جی مظہر فاروق سدھانہ بھی موجود تھے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

Comments are closed.