بال گرنے کی اہم وجوہات
عام طور پر بالوں کے گرنے کا سبب تناو بھری زندگی ہے داخلی بیماریاں اور ادویات کا ردعمل اور غذائی عدم توازن جیسے عمومی اسباب ہیں عورتوں کے بال ان کی زندگی کے مختلف ادوار میں جب ان میں ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے تب جھڑتے ہیں عمومًا ماہانہ نظام کی خرابی یا زچگی کے کچھ ماہ بعد عورتوں کے بال بہت زیادہ تعداد میں گرتے ہیں سر کی جلد کا بیکٹیریا یا فنکل انفیکشن بھی بالوں کے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے پرانا نزلہ۔یا خشکی بھی بال جھڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں ہر بال کی۔اوسط عمر چار سال۔ہوتی ہے جب اس کی زندگی ختم۔ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو زیادہ چھدرا پن پیدا ہو جاتا ہے بال کم۔ہو حاتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کو بہت زیادہ کس کے یا ہر وقت باندھنے سے ان کی جڑوں کو ہوا نہیں لگتی اس سے بھی بال گرنے لگ جاتے ہیں زیادہ دیر تک ہیئر ڈرائیر کا استعمال یا اکثر ہئیر ڈرائیر سے باک خشک کرنا یا اکثر ان کو بلیچ کرنا بالوں کی ساخت کو متاثر کر دیتا ہے اور بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں آئے روز شیمپو بدل بدل۔کر استعمال کرنے سے بھی بال کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں بعض خواتین کے بال ان کی اپنی بے توجہی اے بھی گرنا شروع ہو جاتے ہیں بالوں کو جلدی صاف نہ کرنا یا ان کو ترتیب سے رکھنے میں لاپرواہی برتتی ہیں جب بال تھوڑے گرتے ہیں تب ہی خیال نہیں کرتیں جب معاملہ بگڑ جاتا ہے بال زیادہ گرنے لگ جاتے ہیں تو دواوں اور شیمپووں کا استعمال شروع کردیتی ہیں