ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کے زبردستی بال کاٹنے کے معاملے کی شدید مذمت کی ہے

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے خاتون مسافر کے بال کاٹنا اس کی عزت نفس اور پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی ہے یہ حرکت سمجھ سے باہر ہے اور اس کا دفاع کسی بھی طرح ممکن نہیں واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ریاست کو چاہیے کہ وہ خواتین کی عزت اور پرائیویسی کے حق کو ہر سطح پر یقینی بنائے

واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر منشیات کے شبہہ میں اے ایس ایف اہلکاروں نے حج پر جانے والی خاتون کے بال کاٹ دیئے،اے این ایف حکام نے خاتون کو کلیئر قرار دیا تھا تاہم اے این ایف اہلکار بضد رہے کہ خاتون کے بالوں میں کچھ ہے، خاتون کے بال کاٹ کر چیک کئے گئے لیکن کچھ نہ نکلا، جس کے بعد خاتون حج کے لئے روانہ ہو گئی

جیب کتروں سے ہوشیار رہیں، کراچی ایئر پورٹ پر بینر لگ گئے

 مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی 

کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،

کراچی ایئرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے میں کیڑے نکل آئے

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Shares: