بالوں کی قدرتی طور پر تین اقسام ہوتی ہیں آئلی ڈرائی اور پلین اور اسی اعتبار سے بالوں پر کاسمیٹکس بھی مختلف استعمال ہوتی ہیں لہذا بہتر یہی ہے کہ ہیئر سپیشلسٹ کے مشورے کے مطابق پراڈکٹ کا استعمال کریں
مارکیٹ میں ایسی پراڈکٹ آسانی اے دستیاب ہیں جو خشکی جیسے مسائل منٹوں میں حل کر دیتی ہے لیکن اس کے استعمال سے پہلے سکن سپیشلسٹ سے مشورہ ضرور کر لیں جب آپ کے سر میں خشکی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کی پوری جلد مجموعی طور پر کسی مسئلے کا شکار ہے
ہئر بام یا ہیئر جیلکا استعمال خاص طور پر ان بالوں کے لئے انتہائی ضروری ہے جو کیمیائی رنگوں سے رنگے ہوں دراصل یہ رنگ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں دھوپ ان بالوں پر براوراست اثر انداز ہوتی ہے اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے جب بھی دھوپ میں جائیں تو ہیئر بام کا استعمال بالکل نہ بھولیں
سٹائلنگ ہیئرز کی خواہش مند خواتین سٹائل جیل کا استعمال کر سکتی ہیں اس سے بال اپنی جگہ جمے رہتے ہیں اور ان میں شائن آ جاتی ہے سٹائل جیل جڑوں کی بجائے صرف سروں تک ہی محدود رکھیں کیونکہ ان میں نقصان دہ اثرات مرتب کرنے والے کیمیائی اجزاء موجود ہوتے ہیں