وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے کے علاوہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،بات چیت سے پہلے بھارت کو کرفیو اٹھانا ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت پر حملے کے علاوہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،میں سمجھتا ہوں میڈیا بہت طاقت ور ہے ،عالمی میڈیا جانتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے ،عالمی میڈیا بھار ت پر دباوَ بڑھا سکتا ہے،بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا،کرفیواورپابندی لگانے سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مزید متحرک ہوگی،

 

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان امن معاہدہ ہونے والا تھا،حیرت ہوئی کہ ایک ٹویٹ کے ذریعے سے افغان عمل معطل کر دیاگیا،

 

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 80لاکھ افراد سے جانوروں جیسےسلوک پردنیا کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟،مودی کے اقدام کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کااب ایک بھی حامی نہیں رہا،مقبوضہ کشمیر میں صرف اس لیےپابندیاں لگائی کیونکہ وہاں مسلمان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی پر کوئی سختی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں سےیکجہتی کیلیےمسلم ممالک کوآواز اٹھانا ہوگی،

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

Shares: