عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ
پاکپتن۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر رح کے 779 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تقریبات منسوخ کرنے کا یہ فیصلہ کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات کیوجہ سے کیا گیا۔ 779 ویں عرس مبارک کی صدیوں پرانی رسومات علامتی طور پر ادا کی جائیں گی
بہشتی دروازہ 5 روز کی بجائے صرف 2 روز علامتی طور پر کھیلا جائے گا۔ عرس رسومات میں دیوان فیملی اور محدود لوگ ہی شرکت کرسکیں گے۔کرونا ویکسین لگوانے والے سرٹیفکیٹ کے حامل چند افراد ہی عرس مبارک میں شرکت کرسکیں گے،