قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل

0
111

قومی کرکٹر سرفراز احمد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل ہوگیا۔

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو اب نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کردی گئی ہے جس کی نشاندہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیراز حسن نامی جرنلسٹ نے کی ہے-

سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری لائن تک پہنچے گی؟

واضح رہے کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی ان کے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین، لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف آئی سی سی ایونٹس کے دوران کمنٹری میں کرچکے ہیں۔

انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم

قبل ازیں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی تھی سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

انہوں نے کہا تھا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

جبکہ سرفراز احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔

ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

Leave a reply