بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائکل وان

0
104

بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائیکل وان

باغی ٹی وی: بابراعظم پاکستان کے ایسے کھلاڑی ہیں‌ ، جن کو نہ صرف پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے بلکہ دنیا بھر میں ان کے کھیل اور ٹیلنٹ کا اعتراف کیا جاتا ہے . اسی طرح کرکٹ کے گرو اور ناقدین کے ہاں بھی بابر اعظم کا ایک منفرد اور الگ مقام ہے .

بابر اعظم کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اگرچہ رضوان ایک اچھے بلے باز ہیں اور میں وکٹ کیپر بلے باز کو پسند کرتا ہوں لیکن بابر اعظم کی تو بات اور کلاس ہی الگ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

46 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر بلے بازی بہت آسان لگتی ہے، ان کی کور ڈرائیو دیکھ کر ہر کرکٹ شائق کو خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا بیلنس انتہائی شاندار اور ذہنیت بھی بہت عمدہ ہے جس کی وجہ سے وہ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Leave a reply