بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے

بابر اعظم 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے
0
50
Babar Azam

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئر(بی پی ایل) سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے، انہوں نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے،بابر اعظم نے 2017 میں آخر ی بار سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، قومی ٹیم کے کپتان کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا ہے۔

دوسری جانب رنگ پوررائیڈرز کی جانب سے نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ بھی بابراعظم کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا۔

آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان نے اس میچ میں 6.4 اوورز میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گےاس کے علاوہ مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی نامزد ہوئے ہیں پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

Leave a reply