سڈنی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں-
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اگر اگلی 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کر لیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی سے ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 3500 رنز بنانے کا اعزاز چھین لیں گے۔
سابق بھارتی کپتان ویرات نے 96 ٹی20 اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 92 میچز کی 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں قومی ٹیم کے کپتان اگر 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن جائیں گے۔
پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس کے بعد 4 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور اسی کے ساتھ پاکستان کے میچز کا شیڈول بھی واضح ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو 201 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔
سپر 12 فور مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ 2 میں شامل ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سپر فور 12 مرحلے میں تمام میچز کا شیڈول:
آئی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا پہلا ٹاکرا 23 اکتوبر بروز اتوار کو میلبرن میں بھارت کے خلاف ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم سپر 12 مرحلے میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف مدمقابل ہوگی، پرتھ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:00 بجے شروع ہوگا۔
ٹی20 ورلڈکپ؛ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
گرین شرٹس کا تیسرا ٹاکرا 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا،پرتھ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:00 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنا چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا،سڈنی میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:00 بجے شروع ہوگا۔
6 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر فور 12 مرحلے کا آخری میچ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:00 بجے شروع ہوگا۔