ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول منظرعام پرآگیا

0
42

لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے میچز کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہونگے حتمی شیڈول سامنے آگیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر سہ پہر 1 بجے میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا دوسرا میچ جمعرات 27 اکتوبر شام 4 بجے پرتھ میں زمبابوے کے ساتھ ہوگا۔جبکہ تیسرے میچ میں اتوار 30 اکتوبر صبح 12 بجے پرتھ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔

 

پاکستان کا چوتھا میچ سڈنی میں جمعرات 3 نومبر سہ پہر 1 بجے جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔پاکستان کا پانچواں میچ اتوار 6 نومبر صبح 9 بجے ایڈلیڈ میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔

ادھر دوسری طرف ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن کے گراؤنڈ میں کھیلیں گی جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کررہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن جاری رہا جس میں بھارتی باؤلرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے۔

 

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جوڑی کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی، دونوں بلے باز پہلے فاسٹ باؤلرز اور پھر سپنرز کے سامنے شارٹس لگائیں۔نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا جہاں فاسٹ باؤلر حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی باؤلنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کوکھیلے جانیوالے میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply