بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی، حفیظ اور شعیب ملک نئے لڑکوں‌ کو موقع دیں، سکندر بخت

0
63

پاکستان سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے آج کے میچ میں‌ شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ ہمیں‌ اب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے ، محمد حفیظ نے اگر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تو شعیب ملک کو اب جان چھوڑ کر نئے لڑکوں‌ کو موقع دینا چاہیے.

باغی ٹئ وی کی رپورٹ‌ کےمطابق سکندر بخت نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں‌ لیکن ان کی جگہ بابر اعظم اور حارث سہیل انتہائی ذمہ داری سے کھیل رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق سکندر بخت نے کہاکہ بابر اعظم سے ایک ہی شکایت کی جاتی تھی کہ وہ میچ فنش نہیں کرتے لیکن آج بابر اعظم نے بہت سادہ کرکٹ کھیل کر میچ فنش کیا اور یہ شکایت ختم کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے کھلاڑی ٹیم میں‌ ہونے چاہئیں جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

Leave a reply