بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

باغی ٹی وی ؛ پاکستان کے مایہ ناز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 14 سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا.

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں سنچری بنا کر سابق جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کی تیز ترین 14 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا جنہوں نے 84 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے صرف 81 اننگز کھیل کر 14 سنچریاں سکور کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بابراعظم انگلش سرزمین پر 38 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1983ءمیں سابق پاکستانی کپتان عمران خان نے لیڈز میں سنچری سکور کی تھی

ادھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا۔

Shares: