بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ بارے حکمت عملی بتادی
باغی ٹی وی : بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیسٹ کے بارے تیاری بہت اچھی ہے . لیکن ہم جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسان ہدف نہیںلیں گے . کیونکہ وہ ایک فرسٹ کلاس دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور کبھی بھی باؤنس بیک کرسکتی ہے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میںفتح کی وجہ سے سے ہمارے حوصلے بلند ہیں . بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹ کراچی سے مختلف ہے ہم وکٹ کا معائنہ لے کر فیصلہ کریں گے.
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کہ بطور کپتان پرفارمنس کرنے میں اگرچہ کچھ پریشر ہوتا ہے لیکن ہماری ٹیم نے بطور ٹیم ورک بہت اچھا پرفارم کیا اور کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نیہںآئی . ہم اگلے میچ میں بھی ان شاءاللہ جیت کر قوم کو اچھی خبر دیں گے .
پچ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی والی پچ اور راولپنڈی مختلف ہے . یہاں بادل ہیں سردی بھی زیادہ ہے . بادل بھی پچ کے بارے حکمت عملی تیار کریں گے.
چار تیز بولرز کھلانے بارے میں کہا ہے کہ اگرچہ اس پچ پر نہیں کھیلنا مناسب نہیں . کمبی نیشن میں تبدیل کرنی ہوگی . ہم کل کنڈیشن دیکھ کر پلان کریں گے . اور ہمارا پلان بھی اسی کنڈیشن کے مطابق ہوگا .
خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔