بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

0
54

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

باغی ٹی وی : سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینٹو میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا،ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے-

انہوں نے کہا کہ شاہین انجری کے بعد آیا اب وہ مومینٹم میں آ گیا، چار فاسٹ بولرز کا ایک خطرناک کمبی نیشن ہےشاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، ٹاپ آرڈر نے کام نہیں کیا لیکن مڈل آرڈر نے اچھا کھیلا پاکستان کی خاص بات جو مجھے بھاتی ہے وہ ان کی بڑے میچوں میں شاندار واپسی ہوتی ہے۔

اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے،گلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈکپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا میں اگر کوئی گراؤنڈ برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے تو وہ سڈنی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرایا ہے اس لحاظ سے وہ خطرناک ٹیم ہے، کیویز کا بولنگ اٹیک خطرناک اور تجربہ کار ہے، ساؤتھی میرے ساتھ کھیلا ہے اس سے ان کے تجربے کا اندازہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے-

قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا-

واضح رہے کہ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

Leave a reply