بابری مسجد کی برسی، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر مشکل میں

بابری مسجد کی برسی، بھارت میں مسلمان ایک بار پھر مشکل میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کی 28ویں برسی کے موقع پر بھارت کے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بابری مسجد کے یوم شہادت چھ دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اترپردیش کے ایودھیا میں چھ دسمبر1992 کو ہزاروں ہندو شرپسندوں نے مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علی نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو۔

بابری مسجد کی شہادت کی 28 ویں برسی کے موقع پر "یوم سیاہ” منانے کے اعلان کے تناظر میں کمشنر پولیس حیدرآباد شہر انجنی کمار نے حیدرآباد شہر میں احکامات جاری کئے ہیں کہ جلسے جلوس ، احتجاجی جلسے اور موٹرسائیکل ریلیوں پر پابندی ہے، یہ پابندی چھ دسمبر کی شام چھ بجے تک رہے گی.

۔اترپردیش کے حساس مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد کو احتیاطی طور پر گرفتار بھی کیا گیا ہے،سلم پرسنل لا بورڈ نے انفرادی طور پر یوم غم منانے کا اعلان کیا ہے .

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Comments are closed.