بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

0
42

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل سنی وقف بورڈ ظفریاب جیلانی نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےسے مطمئن نہیں ،5ایکڑزمین ہمارے کےلیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے، بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے کی عزت کرتے ہیں ،

سنی وقف بورڈ کے وکیل نے مزید کہا کہ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا،جن ثبوتوں کو ہندووَں کے حق میں لیا گیا مسلمانوں کے وہی ثبوت مستردکردئیے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر سکتے ہیں، شریعت کے مطابق ہم اپنی مسجد کسی کو نہیں دے سکتے ہمارا موقف نہیں سمجھا گیا ہمیں متبادل زمین نہیں چاہیے،

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بھارت میں بابری مسجد کی طرح سینکڑوں سال پرانی تاریخی جامع مسجد شہید کئے جانے کا خطرہ‘ اہم ترین رپورٹ منظر عام پر

Leave a reply