باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کے یوم شہادت کے روز بھارت میں مسلمانوں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب ممبئی پولیس نے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے

بھارت میں مسلمان تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ چھ دسمبر کو بابری مسجد کے یوم شہادت کے موقع پر نہ صرف یوم سیاہ منایا جائے گا بلکہ اذانیں بھی دی جائیں گی

بابری مسجد کی ملکیت پر رام مندر کی تعمیر اور سنگ بنیاد کے بعد رضااکیڈمی نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ رام مندر کو نہیں بلکہ وہاں تاقیامت تک مسجد ہی مانتے ہیں کیونکہ عرش سے لے کر فرش تک یہ جگہ مسجد ہی رہے گی اس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ اس لئے مسلمانوں کا عقیدہ او ر ایمان ہے کہ جس جگہ پر مسجد قائم ہو وہ تا قیامت تک مسجد ہی رہےگی۔ اس لئے برسہا برس سے یوم شہادت پر رضا اکیڈمی مسجد کی اس کی آزادی کے لئے دعا کرتی ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری ہے گا ۔

ممبئی کی رضا اکیڈمی کے روح رواں الحاج سعید نوری کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی یوم شہادت پر باقاعدگی سے بطور احتجاج یوم سیاہ منایا جائیگا۔ یہ بھارت کی تاریخ پر بدنما داغ ہے کہ ایک مسجد کو دن دہاڑے غنڈوں نے شہید کر دیا اور فیصلہ بھی خلاف توقع ہی آیا ہے۔ اس لئے مسلمان یہ مانتا ہے کہ آج بھی یہاں بابری مسجد ہی ہے اور یہ ملکیت تاقیامت بابری مسجد ہی رہے گی اس لئے مسجد کی آزادی کے لئے چھ دسمبر کو دعا اور اذانیں دی جائے گی۔

ممبئی کی دیگر مسلمان تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا کہ ممبئی کی مساجد میں سہہ پر 3 بجکر پینتالیس منٹ پر اذایں دی جائیں گی.

دوسری جانب ممبئی پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، ممبئی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، ممبئی شہر میں ڈرون،سمیت آتش بازی پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ممبئی شہر میں چار سے زائد افرادکے مجمع پر پابندی عائد کی گئی ہے

ممبئی میں پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کی ہدایت پر ایڈیشنل پولس کمشنر ایس بی ون سنیل کو لہے چھ دسمبر کے پیش نظر سخت نگرانی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور افواہوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ ممبئی پولس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ وہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور متنازع پوسٹوں کی شکایت پولس سے کریں

پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات کو خراب کرنے کے لئے شرپسند عناصر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں جس سے بدامنی پھیل سکتی ہے اس لئے ہمیں ایک اچھے شہری کی طرح سوشل میڈیا پر زہر افشانی پھیلانے والوں کے دام میں آنے کے بجائے اس کی شکایت پولس میں کرنی چاہئے۔

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی نظریں ایک اور تاریخی مسجد پر

بھارت میں ہوا انصاف کا قتل ،شہید بابری مسجد کے تمام ملزم بری

Shares: