بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے،صوبائی وزیر صحت کا اسمبلی میں اظہار خیال

اسکول کے بچے آن لائن آسانی منشیات منگواتے ہیں
0
102
sindh assambly

سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت ہوا،

پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی ندا کھڑو نے سندھ اسمبلی میں تعلیمی اداروں میں نشہ کے استعمال کے خلاف تحریک التواء پیش کی،سندھ اسمبلی اجلاس کےد وران اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے،یہ بہت سنجیدہ ایشو ہے، صوبے میں منشیات آتی کہاں سے ہے، اسکول کے بچے آن لائن با آسانی منشیات منگواتے ہیں، آن لائن منشیات کی مارکیٹنگ ہو رہی ہے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کی لت لگوائی جا رہی ہے، منشیات کا استعمال کرنے والے بچوں کی قابلیت کم ہونے لگتی ہے، فارم ہاؤس میں بچے جمع ہوتے ہیں اور نشہ کیا جاتا ہے۔منشیات کی وجہ سے بچوں کے رویوں میں تبدیلی آ رہی ہے، بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے، اوور ڈوز کے کیس بھی ہیں ہمارے یہاں منشیات کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے والدین بھی نشہ کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے بچے بھی نشہ شروع کر دیتے ہیں۔سندھ حکومت پرانی قیمت پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے

بچوں کی روزانہ ملنے والی خرچی پر نظر رکھنا ہوگی۔وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں تعلیمی اداروں میں نشہ کے استعمال پر تحریک التواء پر بحث میں کہا کہ ہماری سوسائٹی میں ڈرگ کا استعمال کیوں ہے، معاشرے سے تعلیمی ادارے الگ نہیں ہے، معاشرے میں منشیات کا استعمال ہے تو تعلیمی اداروں میں بھی ہوگا، ہمیں اس سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھانے ہوں گے، اسکول میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلانی ہوگی، ہمیں منشیات کی روک تھام کو مضامین کا حصہ بنانا ہوگا، بچوں کی روزانہ ملنے والی خرچی پر نظر رکھنا ہوگی۔

سندھ کے سرکاری محکموں میں کورٹ کے اسٹے آرڈ کی وجہ سے بھرتیوں میں دشواری کا سامنا ہے،شرجیل میمن
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےسندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈجیٹلائزیشن کی طرف جارہے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام ٹیکسز کے مراحل آن لائن ہوں اور لوگ سہولت سے گھروں میں بیٹھ کر ٹیکسز اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کرسکیں۔ ٹیکس کلیکشن میں سہولت کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے عوام دوست نظام لایا جا رہا ہے،سندھ اسمبلی نے پچھلے دنوں قراداد منظور کی کہ بجلی کی فراہمی والے ادارے اپنا قبلہ درست کریں،سندھ کے سرکاری محکموں میں کورٹ کے اسٹے آرڈ کی وجہ سے بھرتیوں میں دشواری کا سامنا ہے جسکی وجہ سے کام میں مشکلات آ رہی ہیں، ہمیں دیگر محکموں سے لوگوں کو اپنے محکمے کے کام کرنے کے لئے لانا پڑ رہا ہے,اس کے باوجود سندھ کے تمام محکمے انتہائی محنت اور لگن سے عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے پانی کی قلت میں اضافہ ہوا،سعید غنی
دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر اسمبلی کمال احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی شہر میں پانی کی قلت ہے، مگر چونکہ کراچی میں پانی پمپنگ کے ذریعے آتا ہے، اور شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اس وجہ سے شہر میں پانی کی قلت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔واٹر کارپوریشن مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے، اب گلشن اقبال میں پانی کی فراہمی ضلع وسطی سے علیحدہ کر رہے ہیں، حب ڈیم سے 100 ملین گیلن پانی روز لے سکتے ہیں، واٹر بورڈ کا پرانا اسٹکچر ہے اس کو بہتر بنا رہے ہیں۔

لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار

عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟

ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

Leave a reply