دودھ لینے جانیوالی 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم فرار کی کوشش میں زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر بورے والا میں 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست سے بھاگنے کے لئے دل کے دورے کے بہانہ بنا لیا

پولیس علاج کے لئے ہسپتال لے کر جا رہی تھی تو ملزم نے راستے میں پولیس اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کی اسی ہاتھا پائی کے دوران گولی چل گئی اور ملزم زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق 10 سالہ معصوم بچی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام فرید نے پولیس کی حراست میں اچانک ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا، ڈی ایس پی بوریوالہ محمد عمر فاروق بلوچ کی زیر نگرانی ہسپتال لے جاتے ہوئے ملزم نے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، دوران کشمکشں بندوق کا فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوگیا،

ترجمان پولیس کے مطابق 1122 طلب کرلی گئی،ملزم غلام فرید نے گزشتہ روز مجاہد کالونی میں باڑہ میں دودھ لینے گئی 10 سالہ معصوم بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا جسے پولیس نے بعد ازاں گرفتار کرلیا تھا

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

Comments are closed.