بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے،خط کے معاملے پر عامر لیاقت برس پڑے

0
46
عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اسد عمر پر برس پڑے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل غلام محمد عمر کے صاحبزادے اسد عمر سے پوچھنا چاہتا ہوں، خط پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو کیوں نہیں دکھاتے؟ ہم کیا رنڈی کے بچے ہیں؟

عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ والا خط کس نے لکھا؟ پی ٹی آئی کے ناراض رکن کا بڑا…


ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا "عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں وزیراعظم کو پارٹی رکن کے حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا۔


انہوں نے مزید کہا حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کیا رنڈی کے بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے-

واضح رہے کہ 28 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور میرے پاس خط موجود ہے جو اس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔

جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے کوبلاک کردیا

اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

امریکی سفارتی ذرائع کی پاکستان کو دھمکی آمیز خط کی سختی سے تردید:سید کوثرکاظمی

Leave a reply