بچوں کے عالمی دن پر کشمیری بچوں کے حقوق کو نہ بھولا جائے، وزیرا عظم
تفصیلات کے مطابق بچوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس موقع پر ہمیں مقبوضة کشمیرمیں بھارتی تسلط کو سہنے والے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا جیسا کہ آج ہم بچوں کے حقوق کا عالمی دن منارہے ہیں ،اس سال ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کاشکار بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔انہوں نے کہا عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں موجود معصوم بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔
Today as we celebrate Universal Children’s Day and 30th anniversary of Convention on the Rights of Child (CRC), I wish to reiterate Pakistan’s commitment to the protection of child rights. Let’s work for a better future for our children as we celebrate Children’s Day!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2019
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے معروف سرچ انجن گوگل نے نیا ڈوڈل متعارف کر وادیا ہے۔
اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔
1989 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔
اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔