بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے ایکشن لیے لیا
باغی ٹی وی : لاہور شاہدرہ میں 08 سالہ بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لے لیا
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر وقار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے . موٹرسائیکل مکینک وقار نے دکان پر دیر سے آنے پر 08 سالہ بچے احسان پر بدترین تشدد کیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق وقار نامی ملزم موٹرسائیکل مکینک حوالات میں بند کردیا گیا .
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل ورکشا پ ایک شخص جو کہ مبینہ طور پر ورکشاپ کا ذمہ دار اور میکینک لگ رہا تھا ، ایک چھوٹے بچے جس کی عمر 08سال تھی پر بری طرح تشدد کر رہا تھا، بچہ اس کے سامنے رو رہا تھا اور خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا .
جبکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وہاں دیگر افرد بھی موجود تھے . اس طرح کسی شخص نے تشدد کے ان مناطر کو کیمرے کی آنکھ پر پر محفوظ کرلیا ، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی .اس وائرل ویڈیو کی وجہ سے پولیس نے ایکشن لیا اور اس کو گرفتار کرلیا .
لاہور: دکان پر کام سیکھنے آئے بچے کی چھوٹی سی غلطی پر دکان کے مالک کا اس پر بہیمانہ تشدد، کب تک چائلڈ لیبر ایکٹ پہ عملدرآمد نہیں کروایا جائے گا @OfficialDPRPP
کب تک ہم ایسی معصوم کلیوں کو سکولوں کی بچائے دکانوں پہ کام کرتے اور تشدد کا شکار ہوتا دیکھتے رہیں گے؟ @MashwaniAzhar pic.twitter.com/7iwlHWDyZK— Naseem Khaira (@Naseem_khera) June 28, 2021
واضح رہے کہ بچوں سے مزدوری اور مشقت لینا ایک غیر قانونی ہے . بعضمجبور والدین اپنے بچوں کو پڑھا نہیں سکتے وہ بچوں کو ورکشاپ یا ہوٹل پر بھیج دیتے ہیں. جہاں انہیں معمولی اجرت پر بہت زیادہ کام لیا جاتا ہے . اور ساتھ ساتھ تشدد کے واقعات بھی ہوتے ہیں .