15 سالہ لڑکے کو خالی مکان میں لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،
روات پولیس نے کاروائی کی ہے اور 15سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جبران میرے 15 سالہ نواسے کو ورغلا پھسلا کر خالی مکان میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی روات پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم جبران کو گرفتا رکرلیا، ایس پی پی صدر احمد زنیر چیمہ نے روات پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، بچوں اور خواتین پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے پوٹھوہار ڈویژن میں کریمنلز کا راج ہو چکا ہے، تھانہ مورگاہ کی حدود سے چار ڈاکو شہری کے گھر رات کے پچھلے پہر داخل ہوئے اور فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 60 تولے سونا مالیتی 81لاکھ روپے،1200امریکی ڈالر ،250کویتی دینار ،500کینڈین ڈالر، اور تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے
میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –
میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،
رمضان المبارک کے مہینے میں حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل
تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے دو نامعلوم مؤٹر سائیکل ڈاکو عبدالرحمن سکنہ النور کالونی راولپنڈی کی ہنڈا سوک کار مالیتی 34لاکھ گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود میں کیش اینڈ کیری کی دوکان کرنے والے خالد ندیم سکنہ لالہ زار واہ کینٹ سے چار نقاب پوش ڈاکو تین لاکھ کیش،دو لاکھ کا سامان ،موبائل و موٹر سائیکل کاغذات و لائسنس چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ صدر واہ کینٹ کی ہی حدود سے پٹرول پمپ کے مالک محمد نواز سکنہ لالہ رخ واہ کینٹ سے پمپ سے بینک رقم لے جاتے ہوئے سفید کرولا میں سوار چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بارہ لاکھ چالیس ہزار روپے چھینے اور راولپنڈی کی طرف فرار ہوگئے