فلم لفنگےپر پابندی عائد کرنا باہر بیٹھے پرڈیوسرز کی حوصلہ شکنی ہے

0
48

فلم ”لفنگے” میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار مانی سنسر بورڈ سے ہیں سخت نالاں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ سنسر بورڈ نے جس طرح سے کہا اسی طرح‌ سے اور اتنے ہی سین اور ڈائیلاگ فلم سے نکال دئیے اس کے باوجود پنجاب سنسر بورڈ کی طرف سے فلم کو بین کر دینا سمجھ سے باہر ہے. پنجاب سنسر بورڈ نے فلم ٹھیک طرح‌ سے دیکھی بھی نہیں ہے اور پابندی عائد کر دی ہے.مانی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ میں ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کو کام آتا ہے بلکہ وہ لوگ

ہونے چاہین‌جن کا تعلق فلمی صنعت سے ہو. فلم اور ٹی وی کے لوگ ان چیزوں کو زیادہ سمجھتے ہیں. مانی نے مزید خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سینما مر رہا ہے اور جو لوگ اس کو بچانے کےلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں وہ مزید ایسا نہیں کریں گے اگر انہوں نے ایسا کرنا بھی ہوا تو اپنی فلمیں پھر کہیں اور لے جائیں گے. مانی نے کہا کہ لفنگے فلم کا پرڈیوسر بیرون ملک میں رہتا ہے اگر اس کی فلم کے ساتھ ایسا کیا جائے گا تو کون دوبارہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے آئیگا؟ یہ تو ان لوگوں‌کی حوصلہ شکنی ہے جو اس مشکل وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے خواہشمند ہیں.یاد رہے کہ فلم لفنگے کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ اس میں کچھ ڈائیلاگز ایسے ہیں جو نہایت ذو معنی ہیںفیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے سنے نہیں جا سکتے.

Leave a reply