دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے دولہا کو سزا سنا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی عدالت نے سزا سنائی،ملزم نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر شادی کی تھی، عدالت نے ملزم کو دو ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت کی جانب سے پہلی بیوی کی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد ملزم سلیم کو احاطہ عدالت سے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا

اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورکی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر بڑی سزاسنا دی . جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 11 ماہ قید کی سزا دے دی گئی۔

دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خاوند پر الزام تھا کہ اس نے پہلی بیوی شمیم کی اجازت کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے تین بچے تھے، عدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی۔

فیصلے کے فوری بعد پولیس نے راشد کو اپنی حراست میں لے لیا، راشد کی پہلی نے دعویٰ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہےاس سے اجازت تک نہیں لی جبکہ قانون ہے کہ اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی کرے تو اسے سزا دی جائے.

تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

دوسری شادی کرنے والوں کے لئے بیوی کی اجازت سے کام نہیں چلے گا، عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بیوی سے اجازت کے بعد مصالحتی کونسل کی اجازت بھی ضروری ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.

دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

Shares: