مزید دیکھیں

مقبول

ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل ،یوسف رضا گیلانی بری

کراچی: کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق...

خیرپور: ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ...

توشہ خانہ کیس،میں بغیر سنے فیصلہ سنا دوں گا،جج ہمایوں دلاور

سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے کسی پر سماعت کی،پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں خواجہ حارث مرزاعاصم، خالد یوسف اور سردار مصروف عدالت پیش ہوئے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ خواجہ صاحب کیسے ہیں؟ آپ کو نئی کچہری میں خوش آمدید،وکیل خواجہ حارث نے جج کو جواب دیتے ہوئے کہ آپ کو بھی نئی کچہری کی بہت مبارکباد

وکیل سعد حسن نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز لاہور میں ہیں، دو گواہان کمرہ عدالت میں موجود ہیں، آج ان کا بیان ریکارڈ کروا لیں، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ٹرائل کی سماعت کا آغاز ہونا ہے، امجد پرویز کوآج کی تاریخ ٹرائل شروع کرنے کیلئے دی گئی تھی وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کی یہ شروع کر سکتے ہیں وکیل خواجہ حارث نے سماعت پر سوں تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی

وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معلوم نہیں فیصلہ کیا آتا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ایک ہفتے سے بیمار تھے، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تیسری بار سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے جج نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دلائل دے نہ دے میں بغیر سنے فیصلہ سنا دوں گا، الیکشن کمیشن کے وکلا کی استدعا پر دوبار سماعت ملتوی کی،

وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ کچہری شفٹنگ کے باعث سماعت پہلے ملتوی کرنے کی استدعا تھی، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکلا کیلئے کوئی سماعت ملتوی نہیں ہوگی ،وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ آدھا گھنٹہ دے دیں، میں امجد پرویزسے پوچھ کر بتاتا ہوں،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز نے آج دلائل دینے کی کمٹمنٹ دی تھی وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ دونوں فریقین سے پوچھ کر ایک تاریخ رکھ لیں،

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سماعت تو ملتوی نہیں ہو گی،سماعت آج ہی ہوگی،وکیل سعد حسن نے کہا کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے 2 بجے تک عدالت کو بتاتے ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آج گواہان سے متعلق درخواست پر دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنادوں گا، جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کر دیا

توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسین نے کیس میں دلائل دینا شروع کئے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی نئی دستاویزات میں کورٹ میں جمع نہیں کروا رہا انہی دستاویزات پر پر دلائل دے رہا ہوں جو کورٹ میں جمع ہیں چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں موجود تھے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بینک الفلاح میں اکاؤنٹ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نام سے ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے بینک میں توشہ خانہ کی رقم منتقل کی، جو دستاویزات جمع کروا رہے وہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو دے دی ،اکتوبر 2022 میں کابینہ ڈویژن میں تعینات چار افسران کو گواہوں کی لسٹ میں رکھا گیا ہے ،کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری ایڈمن ارشد محمود ، ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن فیصل تحسین گواہوں میں شامل ہیں ، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ قانون سے نظر پھیر لی جائے ،پانچ گواہوں کے نام گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے،گواہان کی درخواست دینے میں کوئی قانونی پہلوغلط نہیں،گواہان کی درخواست دینے کا مقصد عدالت کو مزید مطمئن کرنا ہے،

پراسیکیورٹر نے مزید گواہان کے بیان قلمبند کروانے کی درخواست کو منظور کرنے کی استدعا کرلی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقلی کی تصدیق کی، الیکشن کمیشن کے سامنے توشہ خانہ رقم منتقلی کا اعتراف کیا گیا، وکیل خواجہ حارث نے پرائیویٹ شکایت میں پراسیکوٹر کے دلائل پر اعتراض اٹھا دیا ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کسی بھی عدالت میں اپنے دلائل دے سکتا ہے، کہیں نہیں لکھاکہ پراسیکیوٹر اپنے دلائل پرائیویٹ شکائت میں نہیں دےسکتا،قانون کے مطابق پراسیکیورٹر کسی فریق کا حصہ نہیں بن سکتا،قانون کے مطابق الیکشن کمیشن خود پراسیکوٹر مدعو کرسکتی ہے،پراسیکیوٹر کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پرائیویٹ شکایت کنندہ کیسے کسی پبلک پراسیکوٹر سے مدد حاصل کرسکتا ہے،کیا صوبائی حکومت نے پراسیکیوٹر کو الیکشن کمیشن کے ساتھ تعینات کیا ہے؟ اسلام آباد وفاق کا حصہ ہے، چیف کمشنر اسلام آباد پراسیکیورٹر تعینات کرتاہے،کیا توشہ خانہ کیس پرائیوٹ شکائت سے سرکاری شکائت بنی ہے؟ اس عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے دلائل دے رہا، افسوس ہوا,پراسیکیوٹر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے وکلاء ان کیسز کا حوالہ دے رہے جن میں مدعی پولیس ہے،توشہ خانہ کیس ایک پرائیویٹ شکائت کا معاملہ ہے مجھے تو معلوم نہیں تھاکہ پراسیکیورٹر کے معاملے پر بحث شروع ہو جائے گی، قانون میں ترمیم کے بعد پراسیکیورٹر صرف تب دلائل دے سکتا جب مدعی پولیس ہو،قانون میں ترمیم ہی ایسی ہوئی کہ پراسیکیورٹر پولیس کی معاونت کرےگا،

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی عدالت نے پراسیکیوٹر پر خواجہ حارث کے اعتراض کو منظور کر لیا پراسیکیوٹر کیس میں دلائل نہیں دے سکیں گے عدالت نے توشہ خانہ کیس میں دونوں گواہان کو کل طلب کر لیا

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan