بغیر ترپال،اوور لوڈڈ،اوور سپیڈنگ ٹرالیوں کا راج

0
97

قصور
ضلع بھر خاص کر تحصیل قصور میں مٹی سے لڈی ٹرالیوں،ڈمپروں نے لوگوں کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ،اوور لوڈنگ،اوور سپیڈنگ معمول،دھول مٹی گردو غبار عوام کا مقدر ،ٹریفک پولیس قصور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مٹی سے لڈی ٹرالیوں ،ڈمپروں نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے
خاص طور پر تحصیل قصور کی ہر چھوٹی بڑی سڑک پر انہی کا راج ہے یہ اوور لوڈڈ اوور سپیڈنگ ڈمپر و ٹرالیاں راستوں میں کسی کو آگے نکلنے نہیں دیتے اور سارے راستے دھول مٹی گردو غبار لوگوں پر ڈالتے ہیں جس سے لوگوں کے سڑکوں پر گزرنے کے ساتھ ساتھ جینا بھی دو بھر ہو چکا ہے
یہ ٹرالیاں،ڈمپر ترپال کا ہرگز استعمال نہیں کرتے جس کے باعث مٹی گر کر سڑک پر سے اڑ اڑ کر لوگوں کی آنکھوں و جلد کا ستیاناس کرتی ہے اور کئی بیماریاں لوگوں کا مقدر بنتی ہیں
اس ساری صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے آنکھیں موندھ رکھی ہیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا ان کو پورا پورا موقع دیا جا رہا ہے
شہریوں نے ان بعیر ترپال اوور لوڈڈ اوور سپیڈنگ ٹرالیوں،ڈمپروں کے خلاف ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply