جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے مروٹ میں کھیتوں میں کام کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے کام کرنے والا کسان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مبشر کے طور پر ہوئی، موقع پر موجود ایک اور شخص اللہ دتہ زخمی ہو گیا
مارٹر گولہ پھٹنے کی اطلاع پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مارٹر گولہ کھیت میں دفن کیا گیا تھا جو کام کے دوران پھٹ گیا، تحقیقات کر رہے ہیں کہ گولہ کس نے کھیت میں دفن کیا تھا
سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد
واضح رہے کہ رواں ماہ ستمبر میں ہی سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،
قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.