بہت ہو گئی بیماری، سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، ن لیگ پریشان

0
35

بہت ہو گئی بیماری، سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، ن لیگ پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے،ایل این جی کیس میں گرفتارشاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،شاہد خاقان عباسی کوآپریشن کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،شاہد خاقان عباسی کوہرنیا کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،4نومبرکوشاہد خاقان عباسی کوجیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا.

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے لئے تین اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ،شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ ر جاری نہیں کئے تھے

شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کی درخواست رانا مشہود کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نیب، حکومت پنجاب، حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو متعدد بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست  دی تھی، انکی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اقدام آرٹیکل4 کی خلاف ورزی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے 124 کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply