بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کر دیا ، حسان نیازی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ادارکارہ عظمیٰ‌ خان کے وکیل نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض نے سوشل میڈیا بلاگرز کو دھمکانہ شروع کردیا ہے . عظمیٰ خاں تشدد کیس کے سلسلے میں یہ خبریں کافی حد تک زیر گردش ہیں کہ میڈیا پرسنز اور صافیوں کو خریدنے کی کوشش کی گئ ہے . تاکہ اداکارہ کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبایاجائے.


اس سے پہلے عظمیٰ تشدد کیس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے کہا ہے کہ مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ عظمیٰ تشدد کیس میں عظمی خان کا کیس لڑنے پر دوسرے فریق کی جانب سے آفرز کی جا رہی ہیں میں اعلان کرتا ہوں کہ کبھی نہیں بکوں گا اور وہ مجھے نہیں خرید سکتے، اور میں انہیں مشورہ دوں گا کہ مجھے اپروچ نہ کریں. میں نے تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں۔ پہلے بھی کہا اور اب بھی کہہ رہا ہون‌ کہ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

حسان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ تشدد کیس کے حوالہ سے لاہور پریس کلب کے باہر آج 3 بجے احتجاج کیا جائے گا جس میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا

قبل ازیں ایک ٹویٹ میں حسان نیازی نے کہا تھا کہ عظمیٰ خان تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ،ایف آئی آر میں مضبوط دفعات ہونی چاہئے تھی اس میں شیریں مزاری کردار ادا کر سکتی ہیں آپ اس کے لئے کردار ادا کریں.

واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے

اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں

Shares: