بیت المال کو عوامی خدمت کامثالی ادارہ بنائیں گے،اپوزیشن لیڈر

0
51

ایم ڈی بیت المال پاکستان ظہیر عباس کھوکھر، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات،

ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ڈائریکٹر بیت المال ڈاکٹر عدنان، نعیم عادل اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بیت المال کے پروگرامز اور مجموعی کارکردگی پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پرحلیم عادل شیخ نےبیت المال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیت المال وزیراعظم کے ویژن پر بہتر کام کررہا ہے،بیت المال کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے رول ماڈل بنانا ہے،عام افراد کی رسائی اور رلیف کو مزید یقینی بنانے کی ضرورت ہے،بارشوں میں فوری رلیف کے لیے بیت المال ریسکیو اینڈ رلیف پروگرام بھی شروع کریں گے۔انھوں نےمزید کہاکہ احساس پروگرام کیطرح بیت المال میں بھی سندھ کا حصہ مزید بڑھایا جائے۔

اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے بیت المال کی کارکردگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بیت المال کو عوامی خدمت کا ادارہ بنا رہے ہیں،کینسر کے مریضوں کو 1 ملین اور دیگر بیماریوں میں بیت المال تعاون کررہا ہے۔
سندھ میں غریب طلباء کو بیت المال کے ذریعے اسکالرشپ دی گئی ہیں، کراچی میں پناہ گاہوں کا نظام سب سے بہتر ہے،سندھ میں مزید 5 پناہ گاہیں کھول رہے ہیں، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام تحت سندھ میں پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں 5 کچن گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں، بیت المال کو عوامی خدمت کامثالی ادارہ بنائیں گے۔ملاقات کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر کی جانب سے مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا.

Leave a reply