ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کی عوام الناس کے لیے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ضلع بھر میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ،فلور ملز اور آٹے کے سٹالوں پر وافر مقدار میں آٹے کا سٹاک موجود ہے،افسران کی نگرانی میں عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی اور آٹا ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں ترسیل کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق جہاں آٹے کی مصنوعی قلت کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی آٹے کا سٹال لگاکر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے تحصیل سانگلہ ہل میں آٹا ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے تحت باجوہ فلور ملز سانگلہ ہل پر اچانک چھاپہ مارا۔ دوسرے اضلاع میں آٹے کی ترسیل کرنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کی سربراہی میں باجوہ فلور ملز کو سیل کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں قائم کی گئی آٹے کی فئیرپرائس شاپس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20کلوگرام کے آٹے کا تھیلا860 روپے سے زیادہ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا جہاں آٹا مہنگا فروخت ہوتا پایا گیاوہاں بھرپورانداز میں کریک ڈاﺅن کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع بھر میں آٹاذخیرہ کرنے اورحکومت کے مقررکردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوںکے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

باجوہ فلو مل کو دوسرے اضلاع میں آٹاکی ترسیل کرنے پرسیل کردیا گیا ہے,
Shares: