کلین گرین پاکستان وژن کیا ہے ، عاصم سلیم نے بتاکر حیران کردیا
باغی ٹی وی :چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گرین گوادر منصوبے میں سرمایہ کاری محض شروعات ہیں,کلین گرین پاکستان وژن کے تحت اب ساحلی شجرکاری منصوبے پر کام کر رہے ہیں،یہ منصوبہ ایک ہزار کلومیٹر کی ساحلی پٹی پر انقلاب لائے گا،
ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت اب ساحلی شجرکاری منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ منصوبہ ایک ہزار کلومیٹر کی ساحلی پٹی پر انقلاب لائے گا۔
Investment in Green Gwadar is just the beginning, now working on coastal plantation project in line with PM’s vision of Clean and Green Pakistan. It’s a revolution in the making for the entire 1000 KMs coastal belt. #cpecmakingprogress pic.twitter.com/dG1iolOrzX
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 17, 2021
سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا عاصم سلیم باجوہ
واضح رہےکہ سی پیک منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے ۔ سی پیک(چین، پاکستان اکنامک کوریڈور)میں چین کی طرف سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جو کہ 46ارب ڈالر ہے ۔سی پیک میں ہمارے مفادات سے زیادہ چین کے مفادات شامل ہیں۔سی پیک کی تعمیر کے بغیر چین دنیا میں سپر پاور اور معاشی کنگ نہیں بن سکتا۔ہمارے اپنے مفادات بھی اپنی جگہ موجود ہیں ۔ چین عرب ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر 60 لاکھ بیرل تیل منگواتا ہے جس کا سفر 12ہزارکلو میٹرکے قریب بنتا ہے