بختاور بھٹو خاوند کے ہمراہ کراچی پہنچ گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ والد کی طبیعت نا سازی پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی شوہر کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کیے جانے پر اسلام آباد سے فوری طور پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت گذشتہ رات اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ضیاء الدین ہسپتال لایا گیا جہاں سابق صدر آصف علی زرداری کا طبعی معائنہ کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضیاء الدین اسپتال میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک مرتبہ پھر سے مختلف ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے اسپیسشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا ہے

Comments are closed.